8 یقِیناً تُو نے میرے سُنتے کہا ہےاور مَیں نے تیری باتیں سُنی ہیں
9 کہ مَیں صاف اور بے تقصِیر ہُوں۔مَیں بے گُناہ ہُوں اور مُجھ میں بدی نہیں۔
10 وہ میرے خِلاف مَوقع ڈُھونڈتا ہے۔وہ مُجھے اپنا دُشمن سمجھتا ہے۔
11 وہ میرے دونوں پاؤں کو کاٹھ میں ٹھونک دیتا ہے۔وہ میری سب راہوں کی نِگرانی کرتا ہے۔
12 دیکھ مَیں تُجھے جواب دیتا ہُوں ۔ اِس بات میںتُوحق پر نہیںکیونکہ خُدا اِنسان سے بڑا ہے۔
13 تُو کیوں اُس سے جھگڑتاہے؟کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔
14 کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہےبلکہ دو بار ۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔