4 جو کُچھ ٹِھیک ہے ہم اپنے لِئے چُن لیں۔جو بھلا ہے ہم آپس میں جان لیں۔
5 کیونکہ ایُّوب نے کہا مَیں صادِق ہُوںاور خُدا نے میری حق تلفی کی ہے۔
6 اگرچہ مَیں حق پر ہُوں تَو بھی جُھوٹا ٹھہرتا ہُوں۔گو مَیں بے تقصِیر ہُوں ۔ میرا زخم لاعِلاج ہے۔
7 ایُّوب سا بہادُر کَون ہےجو تمسخُر کو پانی کی طرح پی جاتا ہے؟
8 جو بد کرداروں کی رفاقت میں چلتااور شرِیر لوگوں کے ساتھ پِھرتا ہے۔
9 کیونکہ اُس نے کہا ہے کہ آدمی کو کُچھ فائِدہ نہیںکہ وہ خُدا مَیں مسرُور رہے۔
10 اِس لِئے اَے اہلِ خِرد میری سُنو۔یہ ہرگِز ہو نہیں سکتا کہ خُدا شرارت کا کام کرےاور قادرِ مُطلق بدی کرے۔