1 تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے یُوں جواب دیا:-
2 یہ کَون ہے جو نادانی کی باتوں سےمصلحت پر پردہ ڈالتاہے؟
3 مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لےکیونکہ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔
4 تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟تُو دانِش مند ہے تو بتا۔
5 کیا تُجھے معلُوم ہے کِس نے اُ س کی ناپ ٹھہرائی ؟یا کِس نے اُس پر سُوت کھینچا؟