34 کیا تُو بادلوں تک اپنی آواز بُلند کر سکتا ہےتاکہ پانی کی فراوانی تُجھے چُھپالے؟
35 کیا تُو بِجلی کو روانہ کر سکتا ہے کہ وہ جائےاور تُجھ سے کہے مَیں حاضِرہُوں؟
36 باطِن میں حِکمت کِس نے رکھّی؟اور دِل کو دانِش کِس نے بخشی؟
37 بادلوں کو حِکمت سے کَون گِن سکتاہے؟یا کَون آسمان کی مشکوں کو اُنڈیل سکتا ہے
38 جب گرد مِل کر تُودہ بن جاتی ہےاور ڈھیلے باہم سٹ جاتے ہیں؟
39 کیا تُو شیرنی کے لِئے شِکار ماردے گایا بَبر کے بچّوں کو آسُودہ کر دے گا
40 جب وہ اپنی ماندوں میں بَیٹھے ہوںاور گھات لگائے آڑ میں دبکے ہوں؟