13 اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چُھپا دےاور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔
14 تب مَیں بھی تیرے بارے میں مان لُوں گاکہ تیرا ہی دہنا ہاتھ تُجھے بچا سکتا ہے۔
15 اب دریائی گھوڑے کو دیکھ جِسے مَیں نے تیرےساتھ بنایا۔وہ بَیل کی طرح گھاس کھاتا ہے۔
16 دیکھ! اُ س کی طاقت اُ س کی کمر میں ہےاور اُ س کا زور اُ س کے پیٹ کے پٹّھوں میں۔
17 وہ اپنی دُم کو دیودار کی طرح ہِلاتا ہے۔اُ س کی رانوں کی نسیں باہم پَیوستہ ہیں۔
18 اُ س کی ہڈِّیاں پِیتل کے نلوں کی طرح ہیں۔اُ س کے اعضا لوہے کی بینڈوں کی مانِند ہیں۔
19 وہ خُدا کی خاص صنعت ہے۔اُ س کے خالِق ہی نے اُسے تلوار بخشی ہے۔