9 یا کیا تیرا بازُو خُدا کا سا ہے؟اور کیا تُو اُ س کی سی آواز سے گرج سکتا ہے؟
10 اب اپنے کو شان و شَوکت سے آراستہ کراور عِزّت و جلال سے مُلبّس ہو جا۔
11 اپنے قہر کے سَیلابوں کو بہادےاور ہر مغرُور کو دیکھ اور ذلِیل کر۔
12 ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کراور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔
13 اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چُھپا دےاور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔
14 تب مَیں بھی تیرے بارے میں مان لُوں گاکہ تیرا ہی دہنا ہاتھ تُجھے بچا سکتا ہے۔
15 اب دریائی گھوڑے کو دیکھ جِسے مَیں نے تیرےساتھ بنایا۔وہ بَیل کی طرح گھاس کھاتا ہے۔