17 وہ ایک دُوسری سے باہم پَیوستہ ہیں۔وہ آپس میں اَیسی سٹی ہیں کہ جُدا نہیں ہو سکتِیں۔
18 اُس کی چِھینکیں نُور افشانی کرتی ہیں۔اُس کی آنکھیں صُبح کے پپوٹوں کی طرح ہیں۔
19 اُس کے مُنہ سے جلتی مشعلیں نِکلتی ہیںاور آگ کی چِنگاریاں اُڑتی ہیں
20 اُس کے نتھنوں سے دُھؤاں نِکلتا ہے۔گویا کَھولتی دیگ اور سُلگتے سرکنڈے سے۔
21 اُس کا سانس کوئِلوں کو دہکا دیتا ہےاور اُس کے مُنہ سے شُعلے نِکلتے ہیں۔
22 طاقت اُس کی گردن میں بستی ہےاور دہشت اُس کے آگے آگے چلتی ہے۔
23 اُس کے گوشت کی تہیں آپس میں جُڑی ہُوئی ہیں۔وہ اُس پر خُوب سٹی ہیں اور ہٹ نہیں سکتِیں۔