22 طاقت اُس کی گردن میں بستی ہےاور دہشت اُس کے آگے آگے چلتی ہے۔
23 اُس کے گوشت کی تہیں آپس میں جُڑی ہُوئی ہیں۔وہ اُس پر خُوب سٹی ہیں اور ہٹ نہیں سکتِیں۔
24 اُس کا دِل پتّھر کی طرح مضبُوط ہےبلکہ چکّی کے نِچلے پاٹ کی طرح۔
25 جب وہ اُٹھ کھڑا ہوتا ہے تو زبردست لوگ ڈرجاتے ہیںاور گھبرا کر حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔
26 اگر کوئی اُس پر تلوار چلائے تو اُس سے کُچھ نہیں بنتا۔نہ بھالے ۔ نہ تِیر ۔ نہ برچھی سے۔
27 وہ لوہے کو بُھوسا سمجھتا ہےاور پِیتل کو گلی ہُوئی لکڑی۔
28 تِیر اُسے بھگا نہیں سکتا۔فلاخن کے پتّھر اُس پر تِنکے سے ہیں۔