1 کیا اِنسان کے لِئے زمِین پر جنگ و جدل نہیں؟اور کیا اُس کے دِن مزدُور کے سے نہیں ہوتے؟
2 جَیسے نَوکر سایہ کی بڑی آرزُو کرتا ہےاور مزدُور اپنی اُجرت کا مُنتظِر رہتا ہے۔
3 وَیسے ہی مَیں بُطلان کے مہِینوں کا مالِک بنایا گیا ہُوںاور مُصِیبت کی راتیں میرے لِئے ٹھہرائی گئی ہیں۔
4 جب مَیں لیٹتا ہُوں تو کہتا ہُوںکب اُٹُھوں گا؟ پر رات لمبی ہوتی ہےاور دِن نِکلنے تک اِدھر اُدھر کروٹیں بدلتا رہتا ہُوں۔