3 وَیسے ہی مَیں بُطلان کے مہِینوں کا مالِک بنایا گیا ہُوںاور مُصِیبت کی راتیں میرے لِئے ٹھہرائی گئی ہیں۔
4 جب مَیں لیٹتا ہُوں تو کہتا ہُوںکب اُٹُھوں گا؟ پر رات لمبی ہوتی ہےاور دِن نِکلنے تک اِدھر اُدھر کروٹیں بدلتا رہتا ہُوں۔
5 میرا جِسم کِیڑوں اور مِٹّی کے ڈھیلوں سے ڈھکا ہے ۔میری کھال سِمٹتی اور پِھر ناسُور ہو جاتی ہے
6 میرے دِن جُلاہے کی ڈھرکی سے بھی تیز رفتار ہیںاور بغَیر اُمّید کے گُذر جاتے ہیں۔
7 آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہےاور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔
8 جو مُجھے اب دیکھتا ہے اُس کی آنکھ مُجھے پِھر نہ دیکھے گی۔تیری آنکھیں تو مُجھ پر ہوں گی پر مَیں نہ ہُوںگا۔
9 جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہےوَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپرنہیں آتا۔