7 آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہےاور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔
8 جو مُجھے اب دیکھتا ہے اُس کی آنکھ مُجھے پِھر نہ دیکھے گی۔تیری آنکھیں تو مُجھ پر ہوں گی پر مَیں نہ ہُوںگا۔
9 جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہےوَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپرنہیں آتا۔
10 وہ اپنے گھر کو پِھر نہ لَوٹے گا ۔نہ اُس کی جگہ اُسے پِھر پہچانے گی۔
11 اِس لِئے مَیں اپنا مُنہ بند نہیں رکھُّوںگا ۔مَیں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤُںگا۔مَیں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوںگا۔
12 کیا مَیں سمُندر ہُوں یامگرمچھجو تُو مُجھ پرپہرا بِٹھاتاہے؟
13 جب مَیں کہتا ہُوں میرا بِستر مُجھے آرام پُہنچائے گا ۔میرا بِچَھونا میرے غم کو ہلکاکرے گا