15 وہ اپنے گھر پر ٹیک لگائے گا لیکن وہ کھڑانہ رہے گا۔وہ اُسے مضبُوطی سے تھامے گا پر وہ قائِم نہ رہے گا۔
16 وہ دُھوپ پا کر ہرا بھرا ہو جاتاہےاور اُس کی ڈالِیاں اُسی کے باغ میں پَھیلتی ہیں۔
17 اُس کی جڑیں ڈھیر میں لِپٹی ہُوئی ہیں۔وہ پتّھروں کی جگہ کو دیکھ لیتا ہے۔
18 اگر وہ اپنی جگہ سے نیست کِیاجائےتو وہ اُس کا اِنکار کر کے کہنے لگے گی کہ مَیں نے تُجھےدیکھا ہی نہیں۔
19 دیکھ! اُس کی راہ کی خُوشی اِتنی ہی ہےاور مِٹّی میں سے دُوسرے اُگ آئیں گے۔
20 دیکھ! خُدا کامِل آدمی کو چھوڑ نہ دے گا۔نہ وہ بدکرداروں کو سنبھالے گا۔
21 وہ اب بھی تیرے مُنہ کو ہنسی سے بھردے گااور تیرے لبوں کو للکار کی آواز سے۔