18 وہ مُجھے دَم نہیں لینے دیتابلکہ مُجھے تلخی سے لبریز کرتا ہے۔
19 اگر زورآور کی طاقت کا ذِکر ہو تو دیکھو وہ ہے!اور اگر اِنصاف کا تو میرے لِئے وقت کَون ٹھہرائے گا؟
20 اگر مَیں صادِق بھی ہُوں تَو بھی میرا ہی مُنہ مُجھےمُلزِم ٹھہرائے گا۔اگر مَیں کامِل بھی ہُوں تَو بھی یہ مُجھے کج رَو ثابِت کرے گا۔
21 مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔
22 یہ سب ایک ہی بات ہے اِس لِئے مَیں کہتا ہُوںکہ وہ کامِل اور شرِیر دونوں کو ہلاک کر دیتاہے۔
23 اگر مری ناگہان ہلاک کرنے لگےتو وہ بے گُناہ کی آزمایِش کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔
24 زمِین شرِیروں کو سپُرد کر دی گئی ہے۔وہ اُس کے حاکِموں کے مُنہ ڈھانک دیتا ہے۔اگر وُہی نہیں تو اَور کَون ہے؟