23 اگر مری ناگہان ہلاک کرنے لگےتو وہ بے گُناہ کی آزمایِش کا مضحکہ اُڑاتا ہے۔
24 زمِین شرِیروں کو سپُرد کر دی گئی ہے۔وہ اُس کے حاکِموں کے مُنہ ڈھانک دیتا ہے۔اگر وُہی نہیں تو اَور کَون ہے؟
25 میرے دِن ہرکاروں سے بھی تیزرَو ہیں۔وہ اُڑے چلے جاتے ہیں اور خُوشی نہیں دیکھنے پاتے۔
26 وہ تیز جہازوں کی طرح نِکل گئےاور اُس عُقاب کی مانِند جو شِکار پر جھپٹتا ہو۔
27 اگر مَیں کہُوں مَیں اپنا غم بُھلا دُوں گااور اُداسی کو چھوڑ کر دِل شاد ہُوںگا
28 تو مَیں اپنے دُکھوں سے ڈرتا ہُوں۔مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے بے گُناہ نہ ٹھہرائے گا۔
29 مَیں تو مُلزِم ٹھہرُوں گا۔پِھر مَیں عبث زحمت کیوں اُ ٹھاؤُں؟