19 خُشکی اور گرمی برفانی پانی کے نالوں کو سُکھا دیتی ہیں ۔اَیسا ہی قبر گُنہگاروں کے ساتھ کرتی ہے۔
20 رَحِم اُسے بُھول جائے گا ۔ کِیڑا اُسے مزہ سےکھائے گا۔اُس کی یاد پِھر نہ ہو گی۔ناراستی درخت کی طرح توڑ دی جائے گی۔
21 وہ بانجھ کو جو جنتی نہیں نِگل جاتا ہےاور بیوہ کے ساتھ بھلائی نہیں کرتا۔
22 خُدا اپنی قُوّت سے زبردستوں کو بھی کھینچ لیتا ہے۔وہ اُٹھتا ہے اور کِسی کو زِندگی کا یقِین نہیں رہتا۔
23 خُدا اُنہیں امن بخشتا ہے اور وہ اُسی میں قائِمرہتے ہیںاور اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔
24 وہ سرفراز تو ہوتے ہیں پر تھوڑی ہی دیر میں جاتےرہتے ہیںبلکہ وہ پست کِئے جاتے ہیں اور سب دُوسروں کی طرحراستہ سے اُٹھا لِئے جاتےاور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔
25 اور اگر یہ یُوں ہی نہیں ہے تو کَون مُجھے جُھوٹاثابِت کرے گا۔اور میری تقرِیر کو ناچِیزٹھہرائے گا؟