یسعیاہ 40:6-12 URD

6 ایک آواز آئی کہ مُنادی کراور مَیں نے کہا مَیں کیامُنادی کرُوں؟ہر بشر گھاس کی مانِند ہےاور اُس کی ساری رَونق مَیدان کے پُھولکی مانِند۔

7 گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہےکیونکہ خُداوندکی ہوا اُس پر چلتی ہے ۔یقِیناً لوگ گھاس ہیں۔

8 ہاں گھاس مُرجھاتی ہے ۔ پُھول کُملاتا ہےپر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔

9 اَے صِیُّون کو خُوش خبری سُنانے والی اُونچے پہاڑپرچڑھ جااور اَے یروشلیِم کو بشارت دینے والی زور سےاپنی آواز بُلند کر!خُوب پُکار اور مت ڈر ۔یہُودا ہ کی بستِیوں سے کہہ دیکھو اپنا خُدا!۔

10 دیکھو خُداوند خُدا بڑی قُدرت کے ساتھ آئے گااور اُس کابازُو اُس کے لِئے سلطنت کرے گا ۔دیکھو اُس کا صِلہ اُس کے ساتھ ہے اور اُس کااجر اُس کے سامنے!۔

11 وہ چَوپان کی مانِند اپنا گلّہ چرائے گا ۔وہ برّوں کو اپنے بازُوؤں میں جمع کرے گااور اپنی بغل میں لے کرچلے گااور اُن کو جو دُودھ پِلاتی ہیں آہِستہ آہِستہ لےجائے گا۔

12 کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپااور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کیاور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرااورپہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوںکو ترازُو میں تولا؟۔