یسعیاہ 44 URD

خُداوندہی واحد خُدا ہے

1 لیکن اب اَے یعقُو ب میرے خادِماور اِسرائیل میرے برگُزِیدہ سُن!۔

2 خُداوند تیرا خالِقجِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایااور تیری مددکرے گا ۔یُوں فرماتا ہے کہ اَے یعقُو ب میرے خادِماور یسُورُو ن میرے برگُزِیدہ خَوف نہ کر۔

3 کیونکہ مَیں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گااورخُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا ۔مَیں اپنی رُوح تیری نسل پراور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔

4 اور وہ گھاس کے درمِیان اُگیں گےجَیسے بہتے پانی کے کنارے پر بید ہو۔

5 ایک تو کہے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور دُوسرا اپنے آپ کو یعقُو ب کے نام کا ٹھہرائے گااور تِیسرا اپنے ہاتھ پر لِکھے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور اپنے آپ کو اِسرائیل کے نام سے مُلقّبکرے گا۔

6 خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والاربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہمَیں ہی اوّل اورمَیں ہی آخِر ہُوںاور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔

7 اور جب سے مَیں نے قدِیم لوگوں کی بِنا ڈالیکَون میری طرح بُلائے گا اور اُس کو بیان کرکے میرے لِئے ترتِیب دے گا؟ہاں جو کُچھ ہو رہا ہے اور جو کُچھ ہونے والا ہےاُس کا بیان کریں۔

8 تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو ۔کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایااور ظاہِر نہیں کِیا؟تُم میرے گواہ ہو ۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔

بُت پرستی کی مُذّمت

9 کھودی ہُوئی مُورتوں کے بنانے والے سب کے سب باطِل ہیں اور اُن کی پسندِیدہ چِیزیں بے نفع ۔ اُن ہی کے گواہ دیکھتے نہیں اور سمجھتے نہیں تاکہ پشیمان ہوں۔

10 کِس نے کوئی بُت بنایا یا کوئی مُورت ڈھالی جِس سے کُچھ فائِدہ ہو؟۔

11 دیکھ اُس کے سب ساتھی شرمِندہ ہوں گے کیونکہ بنانے والے تو اِنسان ہیں وہ سب کے سب جمع ہو کر کھڑے ہوں ۔ وہ ڈرجائیں گے وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔

12 لُہار کُلہاڑا بناتا ہے اور اپنا کام انگاروں سے کرتاہے اور اُسے ہتھوڑوں سے درُست کرتا اور اپنے بازُو کی قُوّت سے گھڑتا ہے ۔ ہاں وہ بُھوکا ہو جاتا ہے اور اُس کازور گھٹ جاتا ہے ۔ وہ پانی نہیں پِیتا اور تھک جاتا ہے۔

13 بڑھئی سُوت پَھیلاتا ہے اور نُکِیلے ہتھیار سے اُس کی صُورت کھینچتا ہے وہ اُس کو رندے سے صاف کرتا ہے اور پرکارسے اُس پر نقش بناتا ہے وہ اُسے اِنسان کی شکل بلکہ آدمی کی خُوب صُورت شبِیہہ بناتا ہے تاکہ اُسے گھر میں نصب کرے۔

14 وہ دیوداروں کو اپنے لِئے کاٹتا ہے اور قِسم قِسم کے بلُوط کو لیتا ہے اور جنگل کے درختوں سے جِس کو پسندکرتا ہے ۔ وہ صنَوبر کا درخت لگاتا ہے اور مِینہہ اُسے سِینچتا ہے۔

15 تب وہ آدمی کے لِئے اِیندھن ہوتا ہے ۔ وہ اُس میں سے کُچھ سُلگا کر تاپتا ہے ۔ وہ اُس کو جلا کر روٹی پکاتاہے بلکہ اُس سے بُت بنا کر اُس کو سِجدہ کرتا ہے۔ وہ کھودی ہُوئی مُورت بناتا ہے اور اُس کے آگے مُنہ کے بل گِرتا ہے۔

16 اُس کا ایک ٹُکڑا لے کر آگ میں جلاتا ہے اور اُسی کے ایک ٹُکڑے پر گوشت کباب کر کے کھاتا اور سیر ہوتا ہے۔ پِھر وہ تاپتا اور کہتا ہے اہا! مَیں گرم ہو گیا ۔مَیں نے آگ دیکھی۔

17 پِھر اُس کی باقی لکڑی سے دیوتا یعنی کھودی ہُوئی مُورت بناتا ہے اور اُس کے آگے مُنہ کے بل گِر جاتا ہے اور اُسے سِجدہ کرتا اور اُس سے اِلتِجا کر کے کہتا ہے مُجھے نجات دے کیونکہ تُو میرا خُدا ہے۔

18 وہ نہیں جانتے اور نہیں سمجھتے کیونکہ اُن کی آنکھیں بند ہیں ۔ پس وہ دیکھتے نہیں اور اُن کے دِل سخت ہیں ۔پس وہ سمجھتے نہیں۔

19 بلکہ کوئی اپنے دِل میں نہیں سوچتا اور نہ کِسی کومعرفت اور تمِیز ہے کہ اِتنا کہے مَیں نے تو اِس کا ایک ٹُکڑا آگ میں جلایا اور مَیں نے اِس کے انگاروں پر روٹی بھی پکائی اور مَیں نے گوشت بُھونا اور کھایا ۔ اب کیامَیں اِس کے بقِیّہ سے ایک مکرُوہ چِیز بناؤُں؟ کیا مَیں درخت کے کُندے کو سِجدہ کرُوں؟۔

20 وہ راکھ کھاتا ہے ۔ فریب خُوردہ دِل نے اُس کو اَیساگُمراہ کر دِیا ہے کہ وہ اپنی جان بچا نہیں سکتا اورنہیں کہتا کیا میرے دہنے ہاتھ میں بطالت نہیں؟۔

خُداوندخالِق اور بچانے والا

21 اَے یعقُو ب! اَے اِسرائیل ! اِن باتوں کو یاد رکھکیونکہ تُو میرا بندہ ہےمَیں نے تُجھے بنایا ۔ تُو میرا خادِم ہے ۔اَے اِسرائیل مَیں تُجھ کو فراموش نہ کرُوں گا۔

22 مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرےگُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا ۔میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہدِیا ہے۔

23 اَے آسمانو گاؤ کہ خُداوند نے یہ کِیا ۔اَے اسفلِ زمِین للکار!اَے پہاڑو! اَے جنگل اور اُس کے سب درختو!نغمہ پردازی کروکیونکہ خُداوند نے یعقُو ب کا فِدیہ دِیااور اِسرائیلمیں اپنا جلال ظاہِر کرے گا۔

24 خُداوند تیرا فِدیہ دینے والاجِس نے رَحِم ہی سے تُجھے بنایایُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند سب کاخالِق ہُوں۔مَیں ہی اکیلا آسمان کو تاننےاور زمِین کو بِچھانے والا ہُوں کَون میرا شرِیکہے؟۔

25 مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروںکو دِیوانہ بناتا ہُوںاور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اوراُن کی حِکمت کوحماقت ٹھہراتا ہُوں۔

26 اپنے خادِم کے کلام کو ثابِت کرتااور اپنے رسُولوں کی مصلحت کو پُورا کرتا ہُوںجو یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ آباد ہوجائے گااور یہُودا ہ کے شہروں کی بابت کہ وہ تعمِیر کِئے جائیں گےاور مَیں اُس کے کھنڈروں کو تعمِیر کرُوں گا۔

27 جو سمُندر کو کہتا ہُوں کہ سُوکھ جا اور مَیں تیری ندیاںسُکھا ڈالُوں گا۔

28 جو خورس کے حق میں کہتا ہُوں کہ وہ میرا چرواہا ہےاور میری مرضی بِالکُل پُوری کرے گااور یروشلیِم کی بابت کہتا ہُوں کہ وہ تعمِیر کِیاجائے گااور ہَیکل کی بابت کہ اُس کی بُنیاد ڈالی جائے گی۔