یسعیاہ 45 URD

خُداوندخورس کو مُقرّرکرتا ہے

1 خُداوند اپنے ممسُوح خورس کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہمَیں نے اُس کا دہنا ہاتھ پکڑا کہ اُمّتوں کو اُسکے سامنے زیر کرُوںاور بادشاہوں کی کمریں کُھلوا ڈالُوںاور دروازوں کو اُس کے لِئے کھول دُوں اورپھاٹک بند نہ کِئے جائیں گے۔

2 مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گااور ناہموار جگہوں کو ہمواربنا دُوں گا ۔مَیں پِیتل کے دروازوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرُوں گااور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالُوں گا۔

3 اور مَیں ظُلمات کے خزانے اور پوشِیدہ مکانوںکے دفِینے تُجھے دُوں گاتاکہ تُو جانے کہ مَیں خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہُوںجِس نے تُجھے نام لے کر بُلایا ہے۔

4 مَیں نے اپنے خادِم یعقُو ب اور اپنے برگُزِیدہاِسرائیل کی خاطِر تُجھے نام لے کر بُلایا ۔مَیں نے تُجھے ایک لقب بخشا ۔اگرچہ تُو مُجھ کو نہیں جانتا۔

5 مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں ۔ میرے سِواکوئی خُدا نہیں ۔مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔

6 تاکہ مشرِق سے مغرِب تک لوگ جان لیںکہ میرے سِواکوئی نہیں ۔مَیں ہی خُداوند ہُوں میرے سِوا کوئی دُوسرانہیں۔

7 مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں ۔مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔

8 اَے آسمان اُوپر سے ٹپک پڑ! ہاں بادل راست بازیبرسائیں۔زمِین کُھل جائے اور نجات اور صداقت کاپَھل لائے ۔وہ اُن کو اِکٹّھے اُگائے ۔مَیں خُداوند اُس کا پَیداکرنے والا ہُوں۔

تخلِیق اور تارِیخ کا خُداوند

9 افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے!ٹِھیکراتو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے ۔کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟۔

10 اُس پر افسوس جو باپ سے کہے تُو کِس چِیز کاوالِدہے؟اور ماں سے کہے تُو کِس چِیز کی والِدہ ہے؟۔

11 خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتاہےکہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سےپُوچھوگے؟کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کیبابت مُجھے حُکم دو گے؟۔

12 مَیں نے زمِین بنائیاور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیااور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانااوراُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔

13 ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں نے اُس کو صداقتمیں برپاکِیا ہےاور مَیں اُس کی تمام راہوں کو ہموار کرُوں گا۔وہ میرا شہر بنائے گا اور میرے اسِیروں کو بغَیرقِیمت اور عِوض لِئے آزاد کر دے گا۔

14 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہمِصر کی دَولت اور کُو ش کی تِجارتاور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گےاورتیرے ہوں گے ۔وہ تیری پیرَوی کریں گے ۔وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گےاور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے ۔وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گےیقِیناً خُداتُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیںاور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔

15 اَے اِسرائیل کے خُدا! اَے نجات دینے والے!یقِیناًتُو پوشِیدہ خُدا ہے۔

16 بُت بنانے والے سب کے سب پشیمان اور سراسِیمہہوں گے۔وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔

17 لیکن خُداوند اِسرائیل کو بچا کر ابدی نجات بخشے گا۔تُم ابدُالآباد تک کبھی پشیمان اور سراسِیمہ نہ ہوگے۔

18 کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئےوُہی خُداہے ۔اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی ۔اُسی نے اُسے قائِم کِیا ۔اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیابلکہ اُس کوآبادی کے لِئے آراستہ کِیا ۔وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوںاور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔

19 مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگیمیں تو کلام نہیں کِیا ۔مَیں نے یعقُو ب کی نسل کو نہیں فرمایاکہ عبثمیرے طالِب ہو ۔مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اورراستی کی باتیں بیانفرماتا ہُوں۔خُدا اور بابل کے بُت

20 تُم جو قَوموں میں سے بچ نِکلے ہو جمع ہو کر آؤ ۔مِل کر نزدِیک ہو ۔وہ جو اپنی لکڑی کی کھودی ہُوئی مُورت لِئےپِھرتے ہیںاور اَیسے معبُود سے جو بچا نہیں سکتادُعا کرتےہیں دانِش سے خالی ہیں۔

21 تُم مُنادی کرو اور اُن کو نزدِیک لاؤ ۔ہاں وہ باہم مشورَت کریں ۔کِس نے قدِیم ہی سے یہ ظاہِر کِیا؟کِس نے قدِیم ایّام میں اِس کی خبر پہلے ہیسے دی ہے؟کیامَیں خُداوند ہی نے یہ نہیں کِیا؟سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے ۔صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدامیرےسِوا کوئی نہیں۔

22 اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو!تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤکیونکہ مَیں خُدا ہُوں اورمیرے سِوا کوئی نہیں۔

23 مَیں نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے ۔کلامِ صِدق میرے مُنہ سے نِکلا ہے اور وہ ٹلےگا نہیںکہ ہر ایک گُھٹنامیرے حضُور جُھکے گااور ہر ایک زُبان میری قَسم کھائے گی۔

24 میرے حق میں ہر ایک کہے گاکہ یقِیناً خُداوند ہی میں راست بازی اور توانائیہے ۔اُسی کے پاس وہ آئے گا اورسب جو اُس سےبیزار تھے پشیمان ہوں گے۔

25 اِ سرائیل کی کُل نسل خُداوند میں صادِق ٹھہرےگی اوراُس پر فخر کرے گی۔