1 ہمارے پَیغام پر کَون اِیمان لایا؟اور خُداوند کابازُو کِس پر ظاہِر ہُؤا؟۔
2 پر وہ اُس کے آگے کونپل کی طرح اور خُشک زمِینسے جڑکی مانِند پُھوٹ نِکلا ہے ۔نہ اُس کی کوئی شکل و صُورت ہے نہ خُوب صُورتیاور جب ہم اُس پر نِگاہ کریںتو کُچھ حُسن و جمال نہیں کہ ہم اُس کے مُشتاقہوں۔
3 وہ آدمِیوں میں حقِیر و مردُود ۔مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا ۔لوگ اُس سے گویا رُوپوش تھےاُس کی تحقِیرکی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہجانی۔
4 تَو بھی اُس نے ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیںاور ہمارے غموں کو برداشت کِیا ۔پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹااور ستایا ہُؤا سمجھا۔
5 حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیااور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا ۔ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئیتاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔
6 ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے ۔ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھراپر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی۔
7 وہ ستایا گیا تَو بھی اُس نے برداشت کیاور مُنہ نہ کھولا ۔جِس طرح برّہ جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیںاورجِس طرح بھیڑ اپنے بال کترنے والوںکے سامنے بے زُبان ہےاُسی طرح وہ خاموش رہا۔
8 وہ ظُلم کر کے اور فتویٰ لگا کر اُسے لے گئےپر اُس کے زمانہ کے لوگوں میں سے کِس نےخیال کِیاکہ وہ زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالا گیا؟میرے لوگوں کی خطاؤں کے سبب سے اُس پرمار پڑی۔
9 اُس کی قبر بھی شرِیروں کے درمِیان ٹھہرائی گئیاوروہ اپنی مَوت میں دَولت مندوں کے ساتھ مُؤاحالانکہ اُس نے کِسی طرح کا ظُلم نہ کِیااور اُس کے مُنہ میں ہرگِزچھل نہ تھا۔
10 لیکن خُداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے ۔ اُس نےاُسے غمگِین کِیا ۔جب اُس کی جان گُناہ کی قُربانی کے لِئے گُذرانیجائے گیتو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا ۔اُس کی عُمر دراز ہو گی اور خُداوند کی مرضی اُسکے ہاتھ کے وسِیلہ سے پُوری ہو گی۔
11 اپنی جان ہی کا دُکھ اُٹھا کر وہ اُسے دیکھے گا اورسیر ہو گا ۔اپنے ہی عِرفان سے میرا صادِق خادِم بُہتوں کوراست باز ٹھہرائے گاکیونکہ وہ اُن کی بدکرداری خُوداُٹھا لے گا۔
12 اِس لِئے مَیں اُسے بزُرگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گااوروہ لُوٹ کا مال زورآوروں کے ساتھ بانٹلے گاکیونکہ اُس نے اپنی جان مَوت کے لِئے اُنڈیل دیاور وہ خطاکاروں کے ساتھ شُمار کِیا گیاتَو بھی اُس نے بُہتوں کے گُناہ اُٹھا لِئے اورخطاکاروں کی شفاعت کی۔