یسعیاہ 52 URD

خُداوند یروشلیِم کو چُھڑائے گا

1 جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو!اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہنلے!کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھیداخِل نہ ہو گا۔

2 اپنے اُوپر سے گرد جھاڑ دے ۔اُٹھ کر بَیٹھ ۔ اَے یروشلیِم !اَے اسِیر دُخترِ صِیُّون ! اپنی گردن کے بندھنوںکو کھول ڈال۔

3 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُفت بیچے گئے اور تُم بے زر ہی آزاد کِئے جاؤ گے۔

4 خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگ اِبتدا میں مِصر کو گئے کہ وہاں مُسافِر ہو کر رہیں ۔ اسُوریوں نے بھی بے سبب اُن پر ظُلم کِیا۔

5 پس خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اب میرا یہاں کیا کام حالانکہ میرے لوگ مُفت اسِیری میں گئے ہیں؟ وہ جو اُن پر مُسلّط ہیں للکارتے ہیں خُداوند فرماتا ہے اور ہرروز مُتواتِر میرے نام کی تکفِیر کی جاتی ہے۔

6 یقِیناً میرے لوگ میرا نام جانیں گے اور اُس روز سمجھیں گے کہ کہنے والا مَیں ہی ہُوں ۔ دیکھو مَیں حاضِر ہُوں۔

7 اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُما ہیںجو خُو ش خبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اورخَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے ۔جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔

8 اپنے نِگہبانوں کی آواز سُن ۔وہ اپنی آواز بُلند کرتے ہیں ۔وہ آواز مِلا کر گاتے ہیں کیونکہ جب خُداوند صِیُّونکو واپس آئے گا تو وہ اُسے رُوبرُودیکھیں گے۔

9 اَے یروشلیِم کے وِیرانو! خُوشی سے للکارو ۔ مِلکرنغمہ سرائی کروکیونکہ خُداوند نے اپنی قَوم کو دِلاسادِیا ۔ اُسنے یروشلیِم کا فِدیہ دِیا۔

10 خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوںکے سامنے ننگا کِیا ہےاور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھےگی۔

11 اَے خُداوند کے ظرُوف اُٹھانے والو! روانہ ہوروانہ ہو ۔ وہاں سے چلے جاؤ ۔ناپاک چِیزوں کو ہاتھ نہ لگاؤ۔اُس کے درمِیان سے نِکل جاؤ اور پاک ہو۔

12 کیونکہ تُم نہ تو جلد نِکل جاؤ گے اور نہ بھاگنے والےکی طرح چلو گےکیونکہ خُداوند تُمہارا ہراول اور اِسرا ئیل کا خُداتُمہارا چنڈاول ہو گا۔دُکھ اُٹھانے والا خادِم

13 دیکھو میرا خادِم اِقبال مند ہو گا ۔وہ اعلیٰ و برتراور نِہایت بُلند ہو گا۔

14 جِس طرح بُہتیرے تُجھ کو دیکھ کر دنگ ہو گئے(اُس کا چِہرہ ہر ایک بشر سے زائِد اور اُس کا جِسمبنی آدم سے زِیادہ بِگڑ گیا تھا)۔