1 اور اُس وقت تُو کہے گا اَے خُداوند مَیں تیریسِتایش کرُوں گاکہ اگرچہ تُو مُجھ سے ناخُوش تھاتَو بھی تیراقہر ٹل گیا اور تُو نے مُجھے تسلّی دی۔
2 دیکھو خُدا میری نجات ہے ۔مَیں اُس پر توکُّل کرُوں گااور نہ ڈرُوں گاکیونکہ یاہ یہووا ہ میرا زور اور میر ا سرُود ہےاور وہ میری نجات ہُؤا ہے۔
3 پس تُم خُوش ہو کر نجات کے چشموں سے پانی بھروگے۔
4 اور اُس وقت تُم کہو گےخُداوند کی سِتایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو ۔لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کا بیان کرواور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔
5 خُداوند کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کِئےجِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔
6 اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکارکیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔