یسعیاہ 43 URD

خُداونداپنی اُمّت کو چُھڑانے کا وعدہ کرتا ہے

1 اور اب اَے یعقُو ب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیداکِیااور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوںفرماتا ہے کہخَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے ۔مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے ۔ تُو میراہے۔

2 جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرےساتھ ہُوں گااور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہڈُبائیں گی۔جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اورشُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔

3 کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرانجات دینے والا ہُوں ۔مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصر کواور تیرے بدلے کُو ش اور سبا کو دِیا۔

4 چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرااور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّیاِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جانکے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔

5 تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اورمغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔

6 مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سےکہ رکھ نہ چھوڑ ۔میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کوزمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔

7 ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہےاور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیاجِسے مَیں نے پَیدا کِیاہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

اِسرا ئیل خُداوندکا گواہ ہے

8 اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیںاور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔

9 تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں ۔اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرےیا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوںاور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔

10 خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہواور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیاتاکہ تُم جانو اورمُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیںوُہی ہُوں ۔مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھیکوئی نہ ہو گا۔

11 مَیں ہی یہووا ہ ہُوںاور میرے سِوا کوئی بچانے والانہیں۔

12 مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشیاور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبیمعبُود نہ تھا۔سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہیخُدا ہُوں۔

13 آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرےہاتھ سے چُھڑا سکے ۔مَیں کام کرُوں گا ۔ کَون ہے جو اُسے رَدّکرسکے؟۔

بابل سے رِہائی

14 خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوسیُوں فرماتا ہےکہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خُرُوج کرایااور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اورکَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتےتھے لے آؤُں گا۔

15 مَیں خُداوند تُمہارا قُدُّوس اِسرائیل کا خالِق تُمہارابادشاہ ہُوں۔

16 جِس نے سمُندر میں راہاور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔

17 جو جنگی رتھوں اور گھوڑوں اور لشکر اور بہادُروںکونِکال لاتا ہے ۔(وہ سب کے سب لیٹ گئے ۔ وہ پِھر نہ اُٹھیں گےوہ بُجھ گئے ہاں وہ بتّی کی طرح بُجھ گئے)۔

18 یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہےکہ پِچھلی باتوں کو یادنہ کرواور قدِیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔

19 دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا ۔اب وہ ظہُور میں آئے گا ۔کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاںجاری کرُوں گا۔

20 جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گےکیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاںجاری کرُوں گاتاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوںکے پِینے کے لِئے ہوں۔

21 مَیں نے اِن لوگوں کو اپنے لِئے بنایاتاکہ وہ میری حمد کریں۔

اِسرا ئیل کا گُناہ

22 تَو بھی اَے یعقُو ب! تُو نے مُجھے نہ پُکارا بلکہ اَےاِسرائیل ! تُو مُجھ سے تنگ آ گیا۔

23 تُو برّوں کو اپنی سوختنی قُربانِیوں کے لِئے میرےحضُور نہیں لایااور تُو نے اپنے ذبِیحوں سے میری تعظِیم نہیں کی ۔مَیں نے تُجھے ہدیہ لانے پر مجبُور نہیں کِیااور لُبان جلانے کی تکلِیف نہیں دی۔

24 تُو نے رُوپیہ سے میرے لِئے اگر کو نہیں خرِیدااورتُو نے مُجھے اپنے ذبِیحوں کی چربی سے سیر نہیں کِیالیکن تُو نے اپنے گُناہوں سے مُجھے زیربار کِیااور اپنی خطاؤں سے مُجھے بیزار کر دِیا۔

25 مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرےگُناہوں کو مِٹاتا ہُوںاور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔

26 مُجھے یاد دِلا ۔ ہم آپس میں بحث کریں ۔اپنا حال بیان کر تاکہ تُو صادِق ٹھہرے۔

27 تیرے بڑے باپ نے گُناہ کِیا اور تیرے تفسِیرکرنے والوں نے میری مُخالفت کی ہے۔

28 اِس لِئے مَیں نے مَقدِس کے امِیروں کو ناپاکٹھہرایااور یعقُو ب کو لَعنت اور اِسرائیل کو طعنہ زنی کےحوالہ کِیا۔