1 یہ بات سُنو اَے یعقُو ب کے گھرانے جو اِسرائیلکے نام سے کہلاتے ہو اور یہُودا ہ کے چشمہ سےنِکلے ہوجوخُداوند کا نام لے کر قَسم کھاتے ہواور اِسرائیل کے خُدا کا اِقرار کرتے ہوپر امانت اور صداقت سے نہیں۔
2 کیونکہ وہ شہر قُدس کے لوگ کہلاتے ہیںاور اِسرائیل کے خُدا پر توکُّل کرتے ہیںجِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔
3 مَیں نے قدِیم سے ہونے والی باتوں کی خبر دیہے ۔ ہاں وہ میرے مُنہ سے نِکلِیں ۔ مَیں نےاُن کو ظاہِر کِیا۔مَیں ناگہان اُن کو عمل میں لایا اور وہ وقُوع میںآئِیں۔
4 چُونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو ضِدّی ہےاور تیری گردن کا پٹھا لوہے کا ہے اور تیری پیشانیپِیتل کی ہے۔
5 اِس لِئے مَیں نے قدِیم ہی سے یہ باتیں تُجھےکہہ سُنائِیںاور اُن کے واقِع ہونے سے پیشتر تُجھ پر ظاہِر کر دِیاتا نہ ہو کہ تُو کہےمیرے بُت نے یہ کام کِیا اور میرے کھودےہُوئے صنم نے اور میری ڈھالی ہُوئیمُورت نے یہ باتیں فرمائِیں۔
6 تُو نے یہ سُنا ہے سو اِس سب پر توجُّہ کر ۔کیا تُم اِس کا اِقرار نہ کرو گے؟اب مَیں تُجھے نئی چِیزیں اورپوشِیدہ باتیںجِن سے تُو واقِف نہ تھا دِکھاتا ہُوں۔
7 وہ ابھی خلق کی گئی ہیں ۔قدِیم سے نہیںبلکہ آج سے پہلے تُو نے اُن کو سُنا بھی نہ تھا تا نہہو کہ تُوکہے دیکھ مَیں جانتا تھا۔
8 ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا ۔ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھےکیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہےاور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔
9 مَیں اپنے نام کی خاطِراپنے غضب میں تاخِیر کرُوں گااور اپنے جلال کی خاطِر تُجھ سے باز رہُوں گاکہ تُجھے کاٹ نہ ڈالُوں۔
10 دیکھ مَیں نے تُجھے صاف کِیالیکن چاندی کی مانِندنہیں ۔مَیں نے مُصِیبت کی کُٹھالی میں تُجھے صاف کِیا۔
11 مَیں نے اپنی خاطِر ہاں اپنی ہی خاطِر یہ کِیا ہےکیونکہ میرے نام کی تکفِیر کیوں ہو؟مَیں تو اپنی شَوکت دُوسرے کو نہیں دینے کا۔
12 اَے یعقُو ب! میری سُن اور اَے اِسرائیل جو میرابُلایا ہُؤا ہے!مَیں وُہی ہُوں ۔ مَیں ہی اوّل اور مَیں ہیآخِر ہُوں۔
13 یقِیناً میرے ہی ہاتھ نے زمِین کی بُنیاد ڈالیاورمیرے دہنے ہاتھ نے آسمان کو پَھیلایا ۔مَیں اُن کو پُکارتاہُوںاور وہ حاضِر ہو جاتے ہیں۔
14 تُم سب جمع ہو کر سُنو ۔اُن میں سے کِس نے اِن باتوں کی خبر دیہے؟ وہ جِسے خُداوند نے پسند کِیا ہےاُس کی خُوشی کو بابل کے مُتعلِّق عمل میںلائے گااور اُسی کا ہاتھ کسدیوں کی مُخالفت میں ہو گا۔
15 مَیں نے ہاں مَیں ہی نے کہا ۔ مَیں ہی نے اُسے بُلایا۔مَیں اُسے لایا ہُوں اور وہ اپنی روِش میںبرومند ہوگا۔
16 میرے نزدِیک آؤ اور یہ سُنو ۔مَیں نے شرُوع ہی سے پوشِیدگی میں کلامنہیں کِیا ۔جِس وقت سے کہ وہ تھامَیں وہِیں تھااور اب خُداوند خُدا نے اور اُس کی رُوح نے مُجھ کو بھیجا ہے۔ اپنی اُمّت کے لِئے خُداوندکا منصُوبہ
17 خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوںفرماتا ہے کہمَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جوتُجھے مُفِید تعلِیمدیتا ہُوںاور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لےچلتا ہُوں۔
18 کاش کہ تُو میرے احکام کا شِنوا ہوتااور تیری سلامتی نہر کی مانِند اور تیری صداقتسمُندر کی مَوجوں کی مانِندہوتی۔
19 تیری نسل ریت کی مانِند ہوتی اور تیرے صُلبی فرزنداُس کے ذرّوں کی مانِند بکثرت ہوتےاور اُس کا نام میرے حضُور سے کاٹا اور مِٹایانہ جاتا۔
20 تُم بابل سے نِکلو ۔ کسدیوں کے درمِیان سےبھاگو۔ نغمہ کی آواز سے بیان کرو ۔ اِسے مشہُورکرو ۔ ہاں اِس کی خبر زمِین کے کناروںتک پُہنچاؤ ۔کہتے جاؤ کہ خُداوند نے اپنے خادِم یعقُو ب کافِدیہ دِیا۔
21 اور جب وہ اُن کو بیابان میں سے لے گیاتو وہ پِیاسے نہ ہُوئے ۔اُس نے اُن کے لِئے چٹان میں سے پانی نِکالا۔اُس نے چٹان کو چِیرا اور پانی پُھوٹ نِکلا۔
22 خُداوند فرماتا ہے کہ شرِیروں کے لِئے سلامتی نہیں۔