1 لیکن اندوہگِین کی تِیرگی جاتی رہے گی ۔اُس نے قدِیم زمانہ میں زبُولُو ن اور نفتا لی کے عِلاقوں کو ذلِیل کِیا پر آخِری زمانہ میں قَوموں کے گلِیل میں دریا کی سِمت یَرد ن کے پار بزُرگی دے گا۔
2 جو لوگ تارِیکی میں چلتے تھےاُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی ۔جو مَوت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھےاُن پرنُور چمکا۔
3 تُو نے قَوم کو بڑھایا ۔تُو نے اُن کی شادمانی کو زِیادہ کِیا ۔وہ تیرے حضُور اَیسے خُوش ہیںجَیسے فصل کاٹتے وقتاور غنِیمت کی تقسِیم کے وقت لوگ خُوش ہوتےہیں۔
4 کیونکہ تُو نے اُن کے بوجھ کے جُوئےاور اُن کے کندھے کے لٹھاور اُن پر ظُلم کرنے والے کے عصا کو اَیسا توڑاہے جَیسا مِدیا ن کے دِن میں کِیا تھا۔
5 کیونکہ جنگ میں مُسلّح مَردوں کے تمام سِلاحاور خُون آلُودہ کپڑےجلانے کے لِئے آگ کا اِیندھن ہوں گے۔
6 اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤااور ہم کوایک بیٹا بخشا گیااور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گیاوراُس کا نام عجِیب مُشِیرخُدایِ قادِر ابدِیت کا باپسلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔
7 اُس کی سلطنت کے اِقبالاور سلامتی کی کُچھ اِنتہانہ ہو گی ۔وہ داؤُد کے تخت اور اُس کی مملکت پر آج سے ابد تکحُکمران رہے گااور عدالت اور صداقت سے اُسے قِیام بخشے گاربُّ الافواج کی غیُوری یہ کرے گی۔
8 خُداوند نے یعقُو ب کے پاس پَیغام بھیجا اور وہ اِسرائیل پر نازِل ہُؤا۔
9 اور سب لوگ معلُوم کریں گے یعنی بنی افرائِیم اور اہلِ سامر یہ جو تکبُّر اور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔
10 کہ اِینٹیں گِر گئِیں پر ہم تراشے ہُوئے پتّھروں کی عِمارت بنائیں گے ۔ گُولر کے درخت کاٹے گئے پر ہم دیودار لگائیں گے۔
11 اِس لِئے خُداوند رضِین کی مُخالِف گُروہوں کو اُن پر چڑھا لائے گا اور اُن کے دُشمنوں کو خُود مُسلّح کرے گا۔
12 آگے ارامی ہوں گے اور پِیچھے فلِستی اور وہ مُنہ پسار کر اِسرائیل کو نِگل جائیں گے ۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤاہے۔
13 تَو بھی لوگ اپنے مارنے والے کی طرف نہ پِھرے اور ربُّ الافواج کے طالِب نہ ہُوئے۔
14 اِس لِئے خُداوند اِسرائیل کے سر اور دُم اور خاص وعام کو ایک ہی دِن میں کاٹ ڈالے گا۔
15 بزُرگ اور عِزّت دار آدمی سر ہے اور جو نبی جُھوٹی باتیں سِکھاتا ہے وُہی دُم ہے۔
16 کیونکہ جو اِن لوگوں کے پیشوا ہیں اِن سے خطاکاری کراتے ہیں اور اُن کے پَیرو نِگلے جائیں گے۔
17 پس خُداوند اُن کے جوانوں سے خُوشنُود نہ ہو گا اوروہ اُن کے یتِیموں اور اُن کی بیواؤں پر کبھی رحم نہ کرے گاکیونکہ اُن میں ہر ایک بے دِین اور بدکردار ہے اور ہرایک مُنہ حماقت اُگلتا ہے باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔
18 کیونکہ شرارت آگ کی طرح جلاتی ہے ۔ وہ خس و خار کوکھا جاتی ہے بلکہ وہ جنگل کی گُنجان جھاڑِیوں میں شُعلہ زن ہوتی ہے اور وہ دُھوئیں کے بادل میں اُوپر کو اُڑجاتی ہیں۔
19 ربُّ الافواج کے قہر سے یہ مُلک جلایا گیا ہے اور لوگ اِیندھن کی مانِند ہیں۔ کوئی اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا۔
20 اور کوئی د ہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اوروہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا ۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔
21 منسّی افرائِیم کا اور افرائِیم منسّی کا اوروہ مِل کر یہُودا ہ کے مُخالِف ہوں گے ۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤاہے۔