یسعیاہ 47 URD

1 اَے کُنواری دُخترِ بابل ! اُتر آاور خاک پر بَیٹھ ۔اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھکیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔

2 چکّی لے اور آٹا پِیساپنا نِقاب اُتار اور دامن سمیٹ لے ۔ٹانگیں ننگی کر کے ندیوں کو عبُور کر۔

3 تیرا بدن بے پردہ کِیا جائے گابلکہ تیرا ستر بھی دیکھاجائے گا ۔مَیں بدلہ لُوں گا اور کِسی پر شفقت نہ کرُوں گا۔

4 ہمارا فِدیہ دینے والے کا نام ربُّ الافواج یعنیاِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔

5 اَے کسدِیوں کی بیٹیچُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہوکیونکہ اب تُو مملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔

6 مَیں اپنے لوگوں پر غَضب ناک ہُؤا ۔ مَیں نے اپنیمِیراث کو ناپاک کِیااور اُن کو تیرے ہاتھ میں سَونپ دِیا ۔تُو نے اُنپر رحم نہ کِیا ۔تُو نے بُوڑھوں پر بھی اپنابھاری جُؤا رکھّا۔

7 اور تُو نے کہا بھی کہ مَیں ابد تک خاتُون بنی رہُوں گی۔سو تُو نے اپنے دِل میں اِن باتوں کا خیال نہ کِیااور اِن کے انجام کو نہ سوچا۔

8 پس اب یہ بات سُن ۔ اَے تُو جو عِشرت میں غرقہے ۔جو بے پروا رہتی ہے ۔جو اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ہُوںاور میرے سِوا کوئی نہیں ۔مَیں بیوہ کی طرح نہ بَیٹُھوں گیاور نہ بے اَولاد ہونے کی حالت سے واقِفہُوں گی۔

9 سو ناگہان ایک ہی دِن میںیہ دو مُصِیبتیں تُجھ پرآ پڑیں گییعنی تُو بے اَولاد اور بیوہ ہو جائے گی ۔تیرے جادُو کی اِفراط اور تیرے سِحر کی کثرتکے باوُجُود یہ مُصِیبتیں پُورے طَور سے تُجھ پرآپڑیں گی۔

10 کیونکہ تُو نے اپنی شرارت پر بھروسا کِیا ۔تُو نے کہا مُجھے کوئی نہیں دیکھتا ۔تیری حِکمت اور تیری دانِش نے تُجھے بہکایااور تُو نے اپنے دِل میں کہا مَیں ہی ہُوںاور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔

11 اِس لِئے تُجھ پر مُصِیبت آ پڑے گیجِس کا مَنتر تُو نہیں جانتی اور اَیسی بلا تُجھ پر نازِلہو گی جِس کو تُو دُورنہ کر سکے گی ۔یکایک تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کی تُجھ کوکُچھ خبرنہیں۔

12 اب اپنا جادُو اور اپناسارا سِحرجِس کی تُو نے بچپن ہی سے مشق کر رکھّی ہےاِستعمال کر ۔شاید تُو اُن سے نفع پائے ۔شاید تُو غالِب آئے۔

13 تُو اپنی مشوَرتوں کی کثرت سے تھک گئی ۔اب افلاک پَیما اور مُنّجِماور وہ جو ماہ بماہ آیندہ حالات دریافت کرتے ہیںاُٹھیں اور جو کُچھ تُجھ پر آنے والا ہے اُس سےتُجھ کو بچائیں۔

14 دیکھ وہ بُھوسے کی مانِند ہوں گے ۔آگ اُن کو جلائے گی۔وہ اپنے آپ کو شُعلہ کی شِدّت سے بچا نہ سکیںگے ۔یہ آگ نہ تاپنے کے انگارے ہو گی نہ اُس کےپاس بَیٹھ سکیں گے۔

15 جِن کے لِئے تُو نے مِحنت کی تیرے لِئے اَیسے ہیہوں گے۔جِن کے ساتھ تُو نے اپنی جوانی ہی سے تِجارت کیاُن میں سے ہر ایک اپنی راہ لے گا ۔تُجھ کو بچانے والا کوئی نہ رہے گا۔