1 اَے بانجھ تُو جو بے اَولاد تھینغمہ سرائی کر! تُوجِس نے وِلادت کا درد برداشتنہیں کیا خُوشی سے گا اورزور سے چِلاّکیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہُوئیکی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہہے۔
2 اپنی خَیمہ گاہ کو وسِیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کےپردے پَھیلا ۔دریغ نہ کر ۔ اپنی ڈورِیاں لمبی اور اپنی میخیںمضبُوط کر۔
3 اِس لِئے کہ تُو دہنی اور بائِیں طرف بڑھے گیاور تیری نسل قَوموں کی وارِث ہو گیاور وِیران شہروں کو بسائے گی۔
4 خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی ۔تُونہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانیکا ننگ بُھول جائے گیاور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یادنہ کرے گی۔
5 کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔اُس کا نام ربُّ الافواج ہےاور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے ۔وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔
6 کیونکہ تیرا خُدا فرماتا ہے کہ خُداوند نے تُجھ کو مترُوکہاور دِل آزُردہ بِیوی کی طرحہاں جوانی کی مطلُوقہ بِیوی کی مانِند پِھر بُلایا ہے۔
7 مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھے چھوڑ دِیالیکن رحمت کی فراوانی سے تُجھے لے لُوں گا۔
8 خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہقہر کی شِدّت میں مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھسے مُنہ چُھپایاپر اب مَیں ابدی شفقت سے تُجھ پر رحم کرُوں گا۔
9 کیونکہ میرے لِئے یہ طُوفانِ نُوح کا سا مُعاملہ ہےکہ جِس طرح مَیں نے قَسم کھائی تھی کہپِھر زمِین پرنُوح کا سا طُوفان کبھی نہ آئے گااُسی طرح اب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیںتُجھ سے پِھر کبھی آزُردہ نہ ہُوں گا اورتُجھ کو نہ گُھڑکُوں گا۔
10 خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہپہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیںلیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہےگی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔
11 اَے مُصِیبت زدہ اور طُوفان کی ماریاور تسلّی سے محرُوم!دیکھ مَیں تیرے پتّھروں کو سِیاہ ریختہ میں لگاؤُںگااور تیری بُنیاد نِیلم سے ڈالُوں گا۔
12 مَیں تیرے کُنگروں کولعلوں اور تیرے پھاٹکوں کوشب چراغاور تیری ساری فصِیل بیش قِیمت پتّھروں سےبناؤُں گا۔
13 اور تیرے سب فرزند خُداوند سے تعلیِم پائیں گےاور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامِل ہو گی۔
14 تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی ۔تُو ظُلم سے دُوررہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گیاور دہشت سے دُور رہے گیکیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔
15 مُمکِن ہے کہ وہ کبھی اِکٹّھے ہوں پر میرے حُکم سےنہیں ۔جو تیرے خِلاف جمع ہوں گے وہ تیرے ہیسبب سے گِریں گے۔
16 دیکھ مَیں نے لُہار کو پَیدا کِیا جو کوئِلوں کی آگدَھونکتا اور اپنے کام کے لِئے ہتھیار نِکالتا ہےاورغارت گر کو مَیں ہی نے پَیدا کِیا کہ لُوٹ مارکرے۔
17 کوئی ہتھیار جو تیرے خِلاف بنایا جائے کام نہآئے گااور جو زُبان عدالت میں تُجھ پر چلے گی تُو اُسےمُجرِم ٹھہرائے گی ۔خُداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی مِیراثہے اور اُن کی راست بازی مُجھ سے ہے۔