یسعیاہ 41 URD

خُدا اِسرا ئیل کو یقِین دِلاتا ہے

1 اَے جزیرو! میرے حضُور خاموش رہو اور اُمّتیںازسرِ نَو زور حاصِل کریں ۔وہ نزدِیک آ کر عرض کریں۔آؤ ہم مِل کر عدالت کے لِئے نزدِیک ہوں۔

2 کِس نے مشرِق سے اُس کو برپا کِیاجِس کو وہ صداقت سے اپنے قدموں میں بُلاتاہے؟وہ قَوموں کو اُس کے حوالہ کرتا اور اُسے بادشاہوںپر مُسلّط کرتا ہےاور اُن کوخاک کی مانِند اُس کی تلوار کے اور اُڑتیہُوئی بُھوسی کی مانِند اُس کی کمان کے حوالہ کرتا ہے۔

3 وہ اُن کا پِیچھا کرتا اور اُس راہ سے جِس پر پیشترقدم نہ رکھّا تھا سلامت گُذرتا ہے۔

4 یہ کِس نے کِیااور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔وہ مَیں ہی ہُوں۔

5 جزِیروں نے دیکھا اور ڈر گئے ۔زمِین کے کنارے تھرّاگئے وہ نزدِیک آتےگئے۔

6 اُن میں سے ہر ایک نے اپنے پڑوسی کی مدد کیاور اپنے بھائی سے کہا حَوصلہ رکھ۔

7 بڑھئی نے سُنار کیاور اُس نے جو ہتھوڑی سے صاف کرتاہےاُس کی جو نِہائی پر پِیٹتا ہے ہمّت بڑھائیاور کہاجوڑ تو اچّھا ہے ۔سو اُنہوں نے اُس کو میخوں سے مضبُوط کِیا تاکہقائِم رہے۔

8 پر تُو اَے اِسرائیل میرے بندے!اَے یعقُو ب جِس کومَیں نے پسند کِیاجو میرے دوست ابرہا م کی نسل سے ہے۔

9 تُو جِس کو مَیں نے زمِین کی اِنتِہا سے بُلایااوراُس کے سِوانوں سے طلب کِیااور تُجھ کو کہا کہ تُو میرابندہ ہے۔مَیں نے تُجھ کو پسند کِیا اور تُجھے ردّ نہ کِیا۔

10 تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوںمَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مددکرُوں گااور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھےسنبھالُوں گا۔

11 دیکھ وہ سب جو تُجھ پر غَضب ناک ہیںپشیمان اور رُسوا ہوں گےوہ جو تُجھ سے جھگڑتے ہیں ناچِیز ہو جائیں گےاورہلاک ہوں گے۔

12 تُو اپنے مُخالِفوں کو ڈُھونڈے گا اور نہ پائے گا ۔ تُجھسے لڑنے والے ناچِیز و نابُود ہو جائیں گے۔

13 کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُداتیرا دہنا ہاتھ پکڑکر کہُوں گا مت ڈر ۔ مَیں تیریمدد کرُوں گا۔

14 ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُو ب!اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مددکرُوں گاخُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوستیرا فِدیہ دینے والاہُوں۔

15 دیکھ مَیں تُجھے گہائی کا نیا اور تیز دندانہ دار آلہبناؤُں گا ۔تُو پہاڑوں کو کُوٹے گا اور اُن کو ریزہ ریزہکرے گااور ٹِیلوں کو بُھوسے کی مانِند بنائے گا۔

16 تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گیاورگِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گاپر تُو خُداوند سے شادمان ہو گااور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔

17 مُحتاج اور مِسکِین پانی ڈُھونڈتے پِھرتے ہیں پرمِلتا نہیں ۔اُن کی زُبان پِیاس سے خُشک ہے ۔مَیں خُداوند اُن کی سنُوں گا ۔مَیں اِسرائیل کا خُدا اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔

18 مَیں ننگے ٹِیلوں پر نہریں اور وادِیوں میں چشمےکھولُوں گا۔صحرا کو تالاب اور خُشک زمِین کو پانی کا چشمہبنادُوں گا۔

19 بیابان میں دیودار اور ببُول اور آس اور زَیتُون کےدرخت لگاؤُں گا ۔صحرا میں چِیڑ اور سرو و صنَوبر اِکٹّھے لگاؤُں گا۔

20 تاکہ وہ سب دیکھیں اور جانیں اور غَور کریں اورسمجھیں کہخُداوند ہی کے ہاتھ نے یہ بنایا اور اِسرائیل کےقُدُّوس نے یہ پَیدا کِیا۔

خُداوندجُھوٹے معبُودوں کو چیلنج کرتاہے

21 خُداوند فرماتا ہے اپنا دعویٰ پیش کرو ۔یعقُو ب کابادشاہ فرماتا ہے اپنی مضبُوط دلِیلیں لاؤ۔

22 وہ اُن کو حاضِر کریں تاکہ وہ ہم کو ہونے والی چِیزوںکی خبر دیں ۔ہم سے اگلی باتیں بیان کرو کہ کیا تِھیںتاکہ ہم اُن پر سوچیں اور اُن کے انجام کو سمجھیںیاآیندہ کو ہونے والی باتوں سے ہم کوآگاہ کرو۔

23 بتاؤ کہ آگے کو کیا ہو گا تاکہ ہم جانیں کہ تُم اِلہٰ ہو ۔ہاں بھلا یا بُرا کُچھ تو کرو تاکہ ہم مُتعجِّب ہوںاور باہم اُسے دیکھیں۔

24 دیکھو تُم ہیچ اور بے کار ہو ۔تُم کو پسند کرنے والامکرُوہ ہے۔

25 مَیں نے شِمال سے ایک کو برپا کِیا ہے ۔وہ آ پُہنچاوہ آفتاب کے مطلع سے ہو کر میرا ناملے گااور شاہزادوں کو گارے کی طرح لتاڑے گا ۔جَیسے کُمہار مِٹّی گُوندھتاہے۔

26 کِس نے یہ اِبتدا سے بیان کِیا کہ ہم جانیں؟اور کِس نے آگے سے خبر دی کہ ہم کہیں کہ سچہے؟کوئی اُس کا بیان کرنے والا نہیں ۔کوئی اُس کی خبر دینے والا نہیں ۔کوئی نہیں جو تُمہاری باتیں سُنے۔

27 مَیں ہی نے پہلے صِیُّون سے کہا کہ دیکھ ۔اُن کو دیکھ اور مَیں ہی یروشلیِم کو ایک بشارتدینے والا بخشُوں گا۔

28 کیونکہ مَیں دیکھتا ہُوں کہ کوئی نہیں ۔اُن میں کوئی مُشِیر نہیں جِس سے پُوچُھوں اور وہمُجھے جواب دے۔

29 دیکھو وہ سب کے سب بطالت ہیں ۔اُن کے کام ہیچ ہیں ۔اُن کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ناچِیز ہیں۔خُداوندکا خادِم