5 پردیسی آ کھڑے ہوں گےاور تُمہارے گلّوں کو چرائیں گےاور بیگانوں کے بیٹے تُمہارے ہل چلانے والےاور تاکِستانوں میں کام کرنے والےہوں گے۔
6 پر تُم خُداوند کے کاہِن کہلاؤ گے ۔وہ تُم کو ہمارے خُدا کے خادِم کہیں گے ۔تُم قَوموں کا مال کھاؤ گے اور تُم اُن کی شَوکت پرفخر کرو گے۔
7 تُمہاری خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا ۔وہ اپنی رُسوائی کے بدلے اپنے حِصّہ سے خُوشہوں گے ۔پس وہ اپنے مُلک میں دو چند کے مالِک ہوںگے اور اُن کو ابدی شادمانی ہو گی۔
8 کیونکہ مَیں خُداوند اِنصاف کو عزِیز رکھتا ہُوں اورغارت گری اور ظُلم سے نفرت کرتا ہُوں ۔سو مَیں سچّائی سے اُن کے کاموں کا اجر دُوں گااور اُن کے ساتھ ابدی عہدباندُھوں گا۔
9 اُن کی نسل قَوموں کے درمِیان نامور ہو گی اور اُنکی اَولاد لوگوں کے درمِیان ۔وہ سب جو اُن کو دیکھیں گے اِقرار کریں گے کہیہ وہ نسل ہے جِسے خُداوند نے برکتبخشی ہے۔
10 مَیں خُداوند سے بُہت شادمان ہُوں گا ۔میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہو گی کیونکہاُس نے مُجھے نجات کے کپڑے پہنائے ۔اُس نے راستبازی کے خِلعت سے مُجھے مُلبّسکِیا جَیسے دُلہا سِہرے سے اپنے آپ کوآراستہ کرتا ہے اور دُلہن اپنے زیوروںسے اپنا سِنگار کرتی ہے۔