یسعیاہ 11:4-10 URD

4 بلکہ وہ راستی سے مِسکِینوں کا اِنصاف کرے گااور عدل سے زمِین کے خاکساروں کا فَیصلہکرے گااور وہ اپنی زُبان کے عصا سے زمِین کو مارے گااور اپنے لبوں کے دَم سے شرِیروں کو فنا کرڈالے گا۔

5 اُس کی کمر کا پٹکا راستبازی ہو گیاور اُس کے پہلُوپر وفاداری کا پٹکا ہو گا۔

6 پس بھیڑِیا برّہ کے ساتھ رہے گااور چِیتا بکری کے بچّے کے ساتھ بَیٹھے گااور بچھڑا اور شیر بچّہ اور پلا ہُؤا بَیل مِل جُل کررہیں گےاور ننّھا بچّہ اُن کی پیش روی کرے گا۔

7 گائے اور رِیچھنی مِل کر چریں گی ۔اُن کے بچّے اِکٹّھے بَیٹھیں گےاور شیرِ بَبر بَیل کی طرح بُھوسا کھائے گا۔

8 اور دُودھ پِیتا بچّہ سانپ کے بِل کے پاس کھیلے گااوروہ لڑکا جِس کا دُودھ چُھڑایا گیا ہو افعی کےبِل میں ہاتھ ڈالے گا۔

9 وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گےنہ ہلاک کریں گےکیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہےاُسی طرح زمِین خُداوند کے عِرفان سے معمُورہو گی۔

10 اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔