10 اَے میرے گاہے ہُوئے اور میرے کھلِیہان کے غلّہ جوکُچھ مَیں نے ربُّ الافواج اِسرائیل کے خُدا سے سُناتُم سے کہہ دِیا۔
11 دُومہ کی بابت بارِ نُبوّت۔کِسی نے مُجھ کو شعِیر سے پُکارا کہ اَے نِگہبان رات کی کیا خبر ہے؟ اَے نِگہبان رات کی کیا خبر ہے؟۔
12 نِگہبان نے کہا صُبح ہوتی ہے اور رات بھی ۔ اگر تُم پُوچھنا چاہتے ہو تو پُوچھو ۔ تُم پِھر آنا۔
13 عرب کے بابت بارِ نُبوّت۔اَے ددانِیوں کے قافِلو تُم عرب کے جنگل میں رات کاٹو گے۔
14 وہ پِیاسے کے پاس پانی لائے ۔ تیما کی سرزمِین کے باشِندے روٹی لے کر بھاگنے والے سے مِلنے کو نِکلے۔
15 کیونکہ وہ تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھینچی ہُوئی کمان سے اور جنگ کی شِدّت سے بھاگے ہیں۔
16 کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا کہ مزدُور کے برسوں کے مُطابِق ایک برس کے اندر اندر قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔