13 عرب کے بابت بارِ نُبوّت۔اَے ددانِیوں کے قافِلو تُم عرب کے جنگل میں رات کاٹو گے۔
14 وہ پِیاسے کے پاس پانی لائے ۔ تیما کی سرزمِین کے باشِندے روٹی لے کر بھاگنے والے سے مِلنے کو نِکلے۔
15 کیونکہ وہ تلواروں کے سامنے سے ننگی تلوار سے اور کھینچی ہُوئی کمان سے اور جنگ کی شِدّت سے بھاگے ہیں۔
16 کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا کہ مزدُور کے برسوں کے مُطابِق ایک برس کے اندر اندر قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔
17 اور تِیر اندازوں کی تعداد کا بقِیّہ یعنی بنی قیدارکے بہادُر تھوڑے سے ہوں گے کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے یُوں فرمایا ہے۔