6 تب لنگڑے ہرن کی مانِند چَوکڑیاں بھریں گےاور گُونگے کی زُبان گائے گیکیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاںپُھوٹ نِکلیں گی۔
7 بلکہ سراب تالاب ہو جائے گااور پِیاسی زمِین چشمہ بن جائے گی ۔گِیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھےنَے اور نل کا ٹِھکانا ہو گا۔
8 اور وہاں ایک شاہراہ اور گُذر گاہ ہو گی جو مُقدّس راہکہلائے گیجِس سے کوئی ناپاک گُذر نہ کرے گا ۔لیکن یہ مُسافِروں کے لِئے ہو گی ۔ احمق بھی اُسمیں گُمراہ نہ ہوں گے۔
9 وہاں شیرِ بَبر نہ ہو گااور نہ کوئی درِندہ اُس پرچڑھے گانہ وہاں پایا جائے گالیکن جِن کا فِدیہ دِیا گیاوہاں سَیر کریں گے۔
10 اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اورصِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گےاور ابدی سرُور اُن کے سروں پرہو گا ۔ وہ خُوشیاور شادمانی حاصِل کریں گے اورغم واندوہ کافُور ہو جائیں گے۔اسُوری یروشلیِم کو دھمکا تے ہیں