2 یروشلیِم کو دِلاسا دواور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِنجو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے ۔اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤااور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سبگُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔
3 پُکارنے والے کی آواز!بیابان میں خُداوند کی راہ درُست کرو ۔صحرا میں ہمارے خُدا کے لِئے شاہراہ ہموار کرو۔
4 ہر ایک نشیب اُونچا کِیا جائےاور ہر ایک پہاڑ اورٹِیلا پست کِیا جائےاور ہر ایک ٹیڑھی چِیز سِیدھی اورہر ایک ناہموارجگہ ہموار کی جائے۔
5 اور خُداوند کا جلال آشکارا ہو گااور تمام بشر اُس کودیکھے گاکیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے فرمایا ہے۔
6 ایک آواز آئی کہ مُنادی کراور مَیں نے کہا مَیں کیامُنادی کرُوں؟ہر بشر گھاس کی مانِند ہےاور اُس کی ساری رَونق مَیدان کے پُھولکی مانِند۔
7 گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہےکیونکہ خُداوندکی ہوا اُس پر چلتی ہے ۔یقِیناً لوگ گھاس ہیں۔
8 ہاں گھاس مُرجھاتی ہے ۔ پُھول کُملاتا ہےپر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔