9 پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہمَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں ۔مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔
10 جو اِبتدا ہی سے انجام کی خبر دیتا ہُوںاور ایّامِ قدِیم سے وہ باتیں جو اب تک وقُوعمیں نہیں آئِیں بتاتاہُوںاور کہتا ہُوں کہ میری مصلحت قائِم رہے گیاور مَیں اپنی مرضی بِالکُل پُوری کرُوں گا۔
11 جو مشرِق سے عُقاب کو یعنی اُس شخص کو جو میرےاِرادہ کو پُورا کرے گادُور کے مُلک سے بُلاتا ہُوں ۔مَیں ہی نے یہ کہا اور مَیں ہی اِس کو وُقُوع میںلاؤُں گا ۔مَیں نے اِس کا اِرادہ کِیا اور مَیں ہی اِسے پُوراکرُوں گا۔
12 اَے سخت دِلو جو صداقت سے دُور ہو میری سُنو۔
13 مَیں اپنی صداقت کو نزدِیک لاتا ہُوں ۔وہ دُور نہیں ہو گیاور میری نجات تاخِیر نہ کرے گیاور مَیں صِیُّون کو نجات اور اِسرائیل کو اپنا جلالبخشُوں گا۔بابل پر غضب