3 کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ ۔سُنو اور تُمہاری جان زِندہ رہے گیاور مَیں تُم کو ابدی عہد یعنی داؤُد کی سچّی نِعمتیںبخشُوں گا۔
4 دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیابلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔
5 دیکھ تُو ایک اَیسی قَوم کوجِسے تُو نہیں جانتا بُلائے گااور ایک اَیسی قَوم جوتُجھے نہیں جانتی تھیخُداوندتیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کیخاطِر تیرے پاس دَوڑی آئے گی کیونکہاُس نے تُجھے جلال بخشا ہے۔
6 جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو ۔جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
7 شرِیر اپنی راہ کو ترک کرےاور بدکردار اپنے خیالوں کواور وہ خُداوند کی طرف پِھرےاور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کیطرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعافکرے گا۔
8 خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیںاور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
9 کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہےاُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اورمیرے خیال تُمہارے خیالوں سےبُلندہیں۔