یسعیاہ 61:1-5 URD

1 خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہےکیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُو شخبری سُناؤُں ۔اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّیدُوں ۔قَیدیوں کے لِئے رہائیاور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔

2 تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کےاِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوںاور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔

3 صِیُّون کے غمزدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہاُن کو راکھ کے بدلے سِہرااور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کےبدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوںتاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کےلگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلالظاہِر ہو۔

4 تب وہ پُرانے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کریں گے اورقدِیم وِیرانِیوں کو پِھر بِنا کریں گے اور اُناُجڑے شہروں کی مرمّت کریں گے جوپُشت در پُشت اُجاڑ پڑے تھے۔

5 پردیسی آ کھڑے ہوں گےاور تُمہارے گلّوں کو چرائیں گےاور بیگانوں کے بیٹے تُمہارے ہل چلانے والےاور تاکِستانوں میں کام کرنے والےہوں گے۔