یسعیاہ 42:1-7 URD

1 دیکھو میرا خادِم جِس کو مَیں سنبھالتا ہُوں ۔میرابرگُزِیدہ جِس سے میرا دِل خُوش ہے ۔مَیں نے اپنی رُوح اُس پر ڈالی ۔وہ قَوموں میں عدالت جاری کرے گا۔

2 وہ نہ چِلاّئے گا اور نہ شور کرے گااور نہ بازاروں میں اُس کی آواز سُنائی دے گی۔

3 وہ مسلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گااور ٹمٹاتی بتّی کو نہ بُجھائے گا ۔وہ راستی سے عدالت کرے گا۔

4 وہ ماندہ نہ ہو گا اور ہمّت نہ ہارے گاجب تک کہ عدالت کو زمِین پر قائِم نہ کر لے ۔جزِیرے اُس کی شرِیعت کااِنتظار کریں گے۔

5 جِس نے آسمان کو پَیدا کِیا اور تان دِیا ۔جِس نے زمِین کو اور اُن کو جو اُس میں سےنِکلتے ہیں پَھیلایا۔جو اُس کے باشِندوں کو سانس اور اُس پر چلنےوالوں کورُوح عِنایت کرتا ہے یعنی خُداوندخُدا یُوں فرماتا ہے۔

6 مَیں خُداوند نے تُجھے صداقت سے بُلایا ۔مَیں ہی تیرا ہاتھ پکڑُوں گا اور تیری حِفاظتکرُوں گااور لوگوں کے عہد اور قَوموں کے نُور کے لِئےتُجھے دُوں گا۔

7 کہ تُو اندھوں کی آنکھیں کھولےاور اسِیروں کو قَیدسے نِکالےاور اُن کو جو اندھیرے میں بَیٹھے ہیں قَیدخانہسے چُھڑائے۔