1 اَے بانجھ تُو جو بے اَولاد تھینغمہ سرائی کر! تُوجِس نے وِلادت کا درد برداشتنہیں کیا خُوشی سے گا اورزور سے چِلاّکیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ بے کس چھوڑی ہُوئیکی اَولاد شَوہر والی کی اَولاد سے زِیادہہے۔
2 اپنی خَیمہ گاہ کو وسِیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کےپردے پَھیلا ۔دریغ نہ کر ۔ اپنی ڈورِیاں لمبی اور اپنی میخیںمضبُوط کر۔
3 اِس لِئے کہ تُو دہنی اور بائِیں طرف بڑھے گیاور تیری نسل قَوموں کی وارِث ہو گیاور وِیران شہروں کو بسائے گی۔
4 خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی ۔تُونہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانیکا ننگ بُھول جائے گیاور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یادنہ کرے گی۔
5 کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔اُس کا نام ربُّ الافواج ہےاور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے ۔وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔