3 بلکہ بُہت سی اُمّتیں آئیں گی اور کہیں گیآؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقُو ب کےخُدا کے گھر میں داخِل ہوںاور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گااور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گےکیونکہ شرِیعت صِیّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِمسے صادِر ہو گا۔
4 اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گااور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گااور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیںاور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گےاور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گیاور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔
5 اَے یعقُو ب کے گھرانے آؤ ہم خُداوند کی روشنی میںچلیں۔
6 تُو نے تو اپنے لوگوں یعنی یعقُو ب کے گھرانے کو ترک کِیا اِس لِئے کہ وہ اہلِ مشرِق کی رسُوم سے پُر ہیں اور فلِستیوں کی مانِند شگُون لیتے اور بیگانوں کی اَولاد کے ساتھ ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں۔
7 اور اُن کا مُلک سونے چاندی سے مالا مال ہے اور اُن کے خزانوں کی کُچھ اِنتہا نہیں اور اُن کا مُلک گھوڑوں سے بھرا ہے اور اُن کے رتھوں کا کُچھ شُمار نہیں۔
8 اور اُن کی سرزمِین بُتوں سے بھی پُر ہے ۔ وہ اپنے ہی ہاتھوں کی صنعت یعنی اپنی ہی اُنگلِیوں کی کارِیگری کوسِجدہ کرتے ہیں۔
9 اِس سبب سے چھوٹا آدمی پست کِیا جاتا ہے اور بڑا آدمی ذلِیل ہوتا ہے اور تُو اُن کو ہرگِز مُعاف نہ کرے گا۔