1 اَے لوگو جو صداقت کی پَیروی کرتے ہو اور خُداوندکے جویان ہو میری سُنو!اُس چٹان پر جِس میں سے تُم کاٹے گئے ہواور اُس گڑھے کے سُوراخ پر جہاں سے تُم کھودےگئے ہو نظر کرو۔
2 اپنے باپ ابرہا م پراور سار ہ پر جِس سے تُم پَیدا ہُوئے نِگاہ کروکہ جب مَیں نے اُسے بُلایا وہ اکیلاتھاپر مَیں نے اُس کو برکت دی اور اُس کو کثرت بخشی۔
3 یقِیناً خُداوند صِیُّون کو تسلّی دے گا ۔وہ اُس کے تمام وِیرانوں کی دِل داری کرے گا ۔وہ اُس کا بیابان عدن کی مانِند اور اُس کا صحراخُداوند کے باغ کی مانِند بنائے گا۔خُوشی اور شادمانی اُس میں پائی جائے گی ۔شُکرگُذاری اور گانے کی آواز اُس میں ہو گی۔
4 میری طرف مُتوجِّہ ہو اَے میرے لوگو! میری طرفکان لگااَے میری اُمّت! کیونکہ شرِیعت مُجھ سے صادِرہوگی اور مَیں اپنے عدل کو لوگوں کی رَوشنی کےلِئے قائِم کرُوں گا۔
5 میری صداقت نزدِیک ہے۔ میری نجات ظاہِرہےاور میرے بازُو لوگوں پر حُکمرانی کریں گے ۔جزِیرے میرا اِنتظارکریں گے اور میرے بازُو پراُن کا توکُّل ہو گا۔
6 اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ اور نِیچے زمِینپر نِگاہ کروکیونکہ آسمان دُھوئیں کی مانِند غائِب ہوجائیں گےاور زمِین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گیاوراُس کے باشِندے مچھّروں کی طرح مَرجائیں گےلیکن میری نجات ابد تک رہے گی اور میریصداقت مَوقُوف نہ ہو گی۔
7 اَے صداقت شِناسو! میری سُنو ۔اَے لوگو جِن کے دِل میں میری شرِیعت ہے!اِنسان کی ملامت سے نہ ڈرو اور اُن کی طعنہ زنیسے ہِراسان نہ ہو۔