2 اُس کی تعرِیف میں گاؤ ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔اُس کے تمام عجائِب کا چرچا کرو۔
3 اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔خُداوند کے طالِبوں کے دِل شادمان ہوں۔
4 خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
5 اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔
6 اَے اُس کے بندے ابرہام کی نسل !اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو!
7 وُہی خُداوند ہمارا خُدا ہے۔اُس کے احکام تمام زمِین پر ہیں۔
8 اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّا۔یعنی اُس کلام کو جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لِئے فرمایا۔