1 مُصِیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے ۔یعقُو ب کے خُدا کا نام تُجھے بُلندی پر قائِم کرے !
2 وہ مَقدِس سے تیرے لِئے کُمک بھیجےاور صِیُّون سے تُجھے تقوِیت بخشے!
3 وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّےاور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)
4 وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائےاور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!
5 ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گےاور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑےکریں گے۔خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!
6 اب مَیں جان گیاکہ خُداوند اپنے ممسُوح کو بچا لیتا ہے۔وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قُوّت سےاپنے مُقدّس آسمان پر سے اُسے جواب دے گا ۔
7 کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہےپر ہم تُو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔
8 وہ تو جُھکے اورگِر پڑےپر ہم اُٹھے اورسیدھے کھڑے ہیں۔
9 اَے خُداوند! بچا لے۔جِس دِن ہم پُکاریں تو بادشاہ ہمیں جواب دے ۔