1 اَے خُداوند! بچا لے کیونکہ کوئی دِین دار نہیں رہااور امانت دار لوگ بنی آدم میں سے مِٹ گئے۔
2 وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں ۔
3 خُداوند سب خُوشامدی لبوں کواور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا ۔
4 وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں ۔ ہمارا مالِککَون ہے؟
5 غرِیبوں کی تباہی اورمِسکِینوں کی آہ کے سبب سےخُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گااور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امانمیں رکھُّوں گا۔
6 خُداوند کا کلام پاک ہے۔اُس چاندی کی مانِند جو بھٹّی میں مِٹّی پر تائی گئیاور سات بار صاف کی گئی ہو۔
7 تُو ہی اَے خُداوند! اُن کی حِفاظت کرے گا۔تُو ہی اُن کواِس پُشت سے ہمیشہ تک بچائےرکھّے گا۔
8 جب بنی آدم میں پاجی پن کی قدر ہوتی ہےتو شرِیر ہر طرف چلتے پِھرتے ہیں۔