زبُو 84 URD

خُدا کے مَسکن کے لِئے اِشتیاق

1 اَے لشکروں کے خُداوند!تیرے مسکن کیا ہی دِلکش ہیں!

2 میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق ہے بلکہگُدازہو چلی۔میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لِئے خُوشی سےللکارتے ہیں۔

3 اَے لشکروں کے خُداوند! اَے میرے بادشاہ اورمیر ے خُدا!تیرے مذبحوں کے پاس گورَیّا نے اپنا آشیانہاور ابابِیل نے اپنے لِئے گھونسلا بنا لِیاجہاں وہ اپنے بچّوں کو رکھّے۔

4 مُبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔وہ سدا تیری تعرِیف کریں گے ۔(سِلاہ)

5 مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔جِس کے دِل میں صِیُّو ن کی شاہراہیں ہیں۔

6 وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمُور کر دیتی ہے ۔

7 وہ طاقت پر طاقت پاتے ہیں۔اُن میں سے ہر ایک صِیُّون میں خُدا کے حضُورحاضِرہوتا ہے۔

8 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! میری دُعا سُن۔اَے یعقُوب کے خُدا! کان لگا۔ (سِلاہ)

9 اَے خُدا! اَے ہماری سِپر! دیکھاور اپنے ممسُوح کے چِہرہ پر نظر کر۔

10 کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہوناشرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔

11 کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔

12 اَے لشکروں کے خُداوند!مُبارک ہے وہ آدمی جِس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔