زبُو 132 URD

ہَیکل کی تعرِیف و تَوصیِف

1 اَے خُداوند!داؤُد کی خاطِراُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر

2 کہ اُس نے کِس طرح خُداوند سے قَسم کھائیاور یعقُوب کے قادِر کے حضُور مَنّت مانی

3 کہ یقِیناً مَیں نہ اپنے گھر میں داخِل ہُوں گانہ اپنے پلنگ پر جاؤُں گا

4 اور نہ اپنی آنکھوں میں نِیندنہ اپنی پلکوں میں جھپکی آنے دُوں گا

5 جب تک خُداوند کے لِئے کوئی جگہاور یعقُوب کے قادِر کے لِئے مسکن نہ ہو۔

6 دیکھو ہم نے اِس کی خبر اِفراتا میں سُنی۔ہمیں یہ جنگل کے مَیدان میں مِلی۔

7 ہم اُس کے مسکنوں میں داخِل ہوں گے۔ہم اُس کے پاؤں کی چَوکی کے سامنے سِجدہکریں گے۔

8 اُٹھ اَے خُداوند! اپنی آرام گاہ میں داخِل ہو۔تُو اور تیری قُدرت کا صندُوق۔

9 تیرے کاہِن صداقت سے مُلبّس ہوںاور تیرے مُقدّس خُوشی کے نعرے ماریں۔

10 اپنے بندہ داؤُد کی خاطِراپنے ممسُوح کی دُعا نامنظُور نہ کر۔

11 خُداوند نے سچّائی کے ساتھداؤُد سے قَسم کھائی ہے ۔وہ اُس سے پِھرنے کا نہیںکہ مَیں تیری اَولاد میں سے کِسی کو تیرے تختپر بِٹھاؤُں گا۔

12 اگر تیرے فرزند میرے عہد اور میری شہادت پرجو مَیں اُن کو سِکھاؤُں گا عمل کریںتو اُن کے فرزند بھی ہمیشہ تیرے تخت پربَیٹھیں گے۔

13 کیونکہ خُداوند نے صِیُّون کو چُنا ہے۔اُس نے اُسے اپنے مسکن کے لِئے پسند کِیا ہے ۔

14 یہ ہمیشہ کے لِئے میری آرام گاہ ہے۔مَیں یہیں رہُوں گا کیونکہ مَیں نے اِسے پسندکِیاہے۔

15 مَیں اِس کے رِزق میں خُوب برکت دُوں گا۔مَیں اِس کے غرِیبوں کو روٹی سے سیر کرُوں گا۔

16 اِس کے کاہِنوں کو بھی مَیں نجات سے مُلبّسکرُوں گا۔اور اُس کے مُقدّس بُلند آواز سے خُوشی کے نعرےماریں گے ۔

17 وہِیں مَیں داؤُد کے لِئے ایک سِینگ نِکالُوں گا۔مَیں نے اپنے ممسُوح کے لِئے چراغ تیّار کِیا ہے ۔

18 مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گالیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔