زبُو 80 URD

قَوم کی بحالی کے لِئے اِلتجا

1 اَے اِسرائیل کے چَوپان!تُو جو گلّہ کی مانِند یُوسف کو لے چلتا ہے کان لگا!تُو جو کرُّوبیوں پر بَیٹھا ہے جلوہ گر ہو!

2 افرائِیم و بنِیمِین اورمَنسّی کے سامنے اپنی قُوّت کو بیدار کراور ہمیں بچانے کو آ۔

3 اَے خُدا!ہم کو بحال کراور اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

4 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا !تُو کب تک اپنے لوگوں کی دُعا سے ناراض رہے گا؟

5 تُو نے اُن کو آنسُوؤں کی روٹی کِھلائیاور پِینے کو کثرت سے آنسُو ہی دِئے۔

6 تُو ہم کو ہمارے پڑوسِیوں کے لِئے جھگڑے کاباعِث بناتا ہےاور ہمارے دُشمن آپس میں ہنستے ہیں۔

7 اَے لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کراور اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

8 تُو مِصر سے ایک تاک لایا۔تُو نے قَوموں کو خارِج کر کے اُسے لگایا۔

9 تُو نے اُس کے لِئے جگہ تیّار کی۔اُس نے گہری جڑ پکڑی اور زمِین کو بھر دِیا۔

10 پہاڑ اُس کے سایہ میں چُھپ گئےاور اُس کی ڈالِیاں خُدا کے دیوداروں کی مانِند تِھیں۔

11 اُس نے اپنی شاخیں سمُندر تک پَھیلائیںاور اپنی ٹہنیاں دریایِ فرات تک۔

12 پِھر تُو نے اُس کی باڑوں کو کیوں توڑ ڈالاکہ سب آنے جانے والے اُس کا پَھل توڑتے ہیں؟

13 جنگلی سُورٔ اُسے برباد کرتا ہےاور جنگلی جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔

14 اَے لشکروں کے خُدا! ہم تیری مِنّت کرتے ہیں ۔پِھر مُتوجّہ ہو۔آسمان پر سے نِگاہ کر اور دیکھ اور اِس تاک کینِگہبانی فرما۔

15 اور اُس پَودہ کی بھی جِسے تیرے دہنے ہاتھ نے لگایاہےاور اُس شاخ کی جِسے تُو نے اپنے لِئے مضبُوط کِیا ہے۔

16 یہ آگ سے جلی ہُوئی ہے ۔ یہ کٹی پڑی ہے۔وہ تیرے مُنہ کی جِھڑکی سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

17 تیرا ہاتھ تیری دہنی طرف کے اِنسان پر ہو۔اُس اِبنِ آدم پر جِسے تُو نے اپنے لِئے مضبُوطکِیاہے۔

18 پِھر ہم تُجھ سے برگشتہ نہ ہوں گے۔تُو ہم کو پِھر زِندہ کر اور ہم تیرا نام لِیا کریں گے ۔

19 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔