زبُو 46 URD

خُدا ہمارے ساتھ ہے

1 خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔

2 اِس لِئے ہم کوکُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائےاور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔

3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہواور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں ۔(سِلاہ)

4 ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کویعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔

5 خُدا اُس میں ہے ۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔

6 قَومیں جُھنجلائِیں ۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔وہ بول اُٹھا ۔ زمِین پِگھل گئی۔

7 لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے ۔(سِلاہ)

8 آؤ! خُداوند کے کاموں کودیکھوکہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔

9 وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے ۔وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔

10 خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا ۔ مَیںساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔

11 لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے ۔(سِلاہ)