1 اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا!میری آہوں پر توجُّہ کر!
2 اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میریفریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہوکیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔
3 اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا
4 کیونکہ تُو اَیسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو ۔بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
5 گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔
6 تُو اُن کوجو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔خُداوند کو خُون خوار اور دغاباز آدمی سےکراہِیت ہے۔
7 لیکن مَیں تیری شفقت کی کثرت سے تیرے گھرمیں آؤُں گا۔مَیں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدّس ہَیکل کی طرفرُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا۔
8 اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنیصداقت میں چلا ۔میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے
9 کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔اُن کاباطِن محض شرارت ہے ۔اُن کاگلا کُھلی قبر ہے ۔وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔
10 اَے خُدا! تُو اُن کو مُجرِم ٹھہرا ۔وہ اپنے ہی مشوَروں سے تباہ ہوں ۔اُن کو اُن کے گُناہوں کی کثرت کے سبب سےخارِج کر دےکیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے سر کشی کی ہے۔
11 لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میںشاد رہیں
12 کیونکہ تُوصادِق کو برکت بخشے گا ۔اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔