1 اَے خُدا! ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ۔ ہمارےباپ دادا نے ہم سے بیان کِیاکہ تُو نے اُن کے دِنوں میں قدِیم زمانہ میں کیاکیا کام کِئے۔
2 تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکا ل دِیا اور اِنکو بسایا۔تُو نے اُمّتوں کو تباہ کِیا اور اِن کو چاروںطرف پَھیلایا۔
3 کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُو ئےاور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایابلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرےچہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشیکیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔
4 اَے خُدا! تُو میرا بادشاہ ہے۔یعقُو ب کے حق میں نجات کاحُکم صادِر فرما۔
5 تیری بَدولت ہم اپنے مُخالِفوں کوگِرا دیں گے۔تیرے نام سے ہم اپنے خِلاف اُٹھنے والوں کوپامال کریں گے ۔
6 کیونکہ نہ تو مَیں اپنی کمان پر بھروسا کرُوں گااور نہ میری تلوارمُجھے بچائے گی۔
7 لیکن تُو نے ہم کو ہمارے مُخالِفوں سے بچایا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والوں کو شرمِندہ کِیا۔
8 ہم دِن بھر خُدا پر فخر کرتے رہے ہیںاور ہمیشہ ہم تیرے ہی نام کا شُکریہ ادا کرتے رہیںگے۔( سِلا ہ )
9 لیکن تُو نے تو اب ہم کو ترک کر دِیا اور ہم کو رُسواکِیااور ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔
10 تُو ہم کومخالِف کے آگے پسپا کرتا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والے لُوٹ مارکرتے ہیں۔
11 تُو نے ہم کو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانِند کردِیااورقَوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کِیا۔
12 تُو اپنے لوگوں کو مُفت بیچ ڈالتا ہےاور اُن کی قِیمت سے تیری دَولت نہیں بڑھتی۔
13 تُو ہم کو ہمارے پڑوسیوں کی ملامت کانِشانہاور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اورمذاق کا باعِث بناتا ہے۔
14 تُو ہم کو قَوموں کے درمیان ضربُ المثلاور اُمّتوں میں سر ہلانے کا باعِث ٹھہراتا ہے۔
15 میری رُسوائی دِن بھر میرے سامنے رہتی ہےاور میرے مُنہ پر شرمِندگی چھا گئی۔
16 ملامت کرنے والے اور کُفر بکنے والے کی باتوںکے سبب سےاور مُخالِف اور اِنتِقام لینے والے کے باعِث۔
17 یہ سب کُچھ ہم پربِیتا تَو بھی ہم تُجھ کو نہیں بُھولےنہ تیرے عہد سے بے وفائی کی
18 نہ ہمارے دِل برگشتہ ہُوئےنہ ہمارے قدم تیری راہ سے مُڑے
19 جوتُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلااور مَوت کے سایہ میں ہم کو چُھپایا۔
20 اگر ہم اپنے خُدا کے نام کو بُھولےیا ہم نے کِسی اجنبی معبُود کے آگے اپنے ہاتھپَھیلائے ہوں
21 تو کیا خُدا اِسے دریافت نہ کر لے گا؟کیونکہ وہ دِلوں کے بھید جانتا ہے۔
22 بلکہ ہم تو دِن بھر تیری ہی خاطِر جان سے مارےجاتے ہیںاور گویا ذبح ہونے والی بھیڑیں سمجھے جاتے ہیں ۔
23 اَے خُداوند! جاگ تُو کیوں سوتا ہے؟اُٹھ! ہمیشہ کے لِئے ہم کوترک نہ کر۔
24 تُو اپنا مُنہ کیوں چُھپاتا ہےاور ہماری مُصِیبت اور مظلُومی کو بُھولتاہے؟
25 کیونکہ ہماری جان خاک میں مِل گئی۔ہمارا جِسم مِٹّی ہو گیا۔
26 ہماری مدد کے لِئے اُٹھ۔اور اپنی شفقت کی خاطِر ہمارا فِدیہ دے۔