زبُو 2 URD

خُدا کا برگزُیدہ بادشاہ

1 قَومیں کِس لِئے طَیش میں ہیںاور لوگ کیوں باطِل خیال باندھتے ہیں؟

2 خُداوند اور اُ س کے مسِیح کے خِلافزمِین کے بادشاہ صف آرائی کر کےاور حاکِم آپس میں مشوَرہ کر کے کہتے ہیں

3 آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیںاور اُن کی رسِّیاں اپنے اُوپر سے اُتار پھینکیں ۔

4 وہ جو آسمان پر تخت نشِین ہے ہنسے گا ۔خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔

5 تب وہ اپنے غضب میں اُن سے کلام کرے گااور اپنے قہرِ شدِید میں اُن کو پریشان کر دے گا۔

6 مَیں تو اپنے بادشاہ کواپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔

7 مَیں اُس فرمان کو بیان کرُوں گا۔خُداوند نے مُجھ سے کہا تُو میرا بیٹا ہے۔آج تُو مُجھ سے پَیداہُؤا۔

8 مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری مِیراثکے لِئےاور زمِین کے اِنتِہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کےلِئے تُجھے بخشُو ں گا ۔

9 تُو اُن کو لوہے کے عصا سے توڑے گا۔کُمہار کے برتن کی طرح تُو اُن کو چکنا چُور کرڈالے گا۔

10 پس اب اَے بادشاہو! دانِش مند بنو۔اَے زمِین کے عدالت کرنے والو تربِیّت پاؤ۔

11 ڈرتے ہُوئے خُداوند کی عِبادت کرو ۔کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔

12 بیٹے کو چُومو ۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اورتُمراستہ میں ہلاک ہو جاؤکیونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔مُبارک ہیں وہ سب جِن کا توکُّل اُس پر ہے ۔